ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بچوں کی بھوک مٹانے کا مہینہ منانے اسکان کا عہد

بچوں کی بھوک مٹانے کا مہینہ منانے اسکان کا عہد

Wed, 18 Oct 2017 22:35:54    S.O. News Service

بنگلورو ، 18 اکتوبر (ایس او نیوز) اسکان تنظیم جو ملک کی 12 ریاستوں کے 13,808 اسکولس کے 1.6ملین بچوں کو غذا فراہم کرتی ہے نے دیوالی کے تہوار کے حصہ کے طورپر بچوں کی بھوک مٹانے کا مہینہ منانے کا عہد کیا ہے ۔فاؤنڈیشن نے عوام سے خواہش کی کہ وہ اس تحریک میں شامل ہوتے ہوئے بھوک مٹانے کیلئے مدد کریں۔ فاؤنڈیشن نے یہاں کہا ''بچوں کی بھوک مٹانے کیلئے ہمیں آپ کے مسلسل تعاون کی ضرورت ہے ۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی بچہ تغذیہ کی کمی کا شکار نہ ہو اور بہتر زندگی گزارے ۔ملک کے تمام شہریوں کو متحد ہو کر بچوں کی بھوک مٹانے کیلئے کام کرنا چاہئے تاکہ ان کا مستقبل تابناک بنایا جاسکے ۔ 
 


Share: