صنعت میں دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں، فروخت میں اضافہ اور مارکیٹ حصہ داری میں اضافہ درج کر شعبہ میں تیزی لائی
پٹنہ،12؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ملک کے سب سے نوجوان اور تیسری سب سے بڑی ٹریکٹر برانڈسونالیکاانٹرنیشنل ٹریکٹرس لمیٹڈ نے بہار میں تیسرے سب سے بڑے برانڈ کے طور پر اپنی ساکھ درج کرائی ہے۔ اپریل ۔ اگست 2017 کے دوران، صنعت کی مجموعی فروخت16,513 گاڑیوں رہی، جبکہ سونالیکا آئی ٹی ایل نے 2,377 ٹریکٹروں کو فروخت کیا۔ اس علاقے میں، جہاں صنعت کی ترقی کی شرح 3فیصدرہی وہیں سونالیکا آئی ٹی ایل نے گزشتہ سالوں کی طرح مدت کے مقابلے اپریل۔ اگست کے دوران مارکیٹ شیئر میں 0.5فیصد اضافہ کے ساتھ صنعت کو مات دیتے ہوئے 7فیصد کی شرح سے اضافہ کیا۔ یہ شاندار اضافہ پورے علاقے میں کسانوں کسٹمائزڈ اور اڈوانسڈانووٹیو سالیوشنس مہیا کرانے کی کمپنی کی کوشش کا نتیجہ ہے۔سونالیکاٹریکٹروں میں بڑے سائز کے طاقتور انجن (مارکیٹ میں موجود دیگر مسابقتی برانڈ کے ٹریکٹروں کے انجنوں کے مقابلے میں 20-25 فیصد زیادہ بڑے) لگائے جاتے ہیں جو زیادہ ٹارک کے ساتھ ساتھ مزید طاقتورمظاہرہ کرتے ہیں۔ یہ ٹریکٹر مکمل طور پر مہربند اجزاء سے بنائے جاتے ہیں اور اس طرح وہ پودے کی کٹائی کے لئے مناسب ہیں۔سونالیکا نے ان ٹریکٹروں میں ہائی اسپیڈ گیئر باکس اور من پسند پی ٹی او اسپیڈ وغیرہ کی پیشکش کی ہے اور یہ خوبیاں انہیں روٹوویٹر ایپلیکیشنوں میں سب سے زیادہ پیداور اور بہترین معیار کے لحاظ سے مفید بناتی ہیں۔سونالیکا ٹریکٹروں میں انڈپینڈینٹ پاور اسٹیئرنگ، آئل امسرڈ بریکس، سائیڈ شفٹ فل کانسٹیٹ میش گیئررباکس جیسی دیگر کئی خوبیوں کا میل موجود ہے جو انہیں طویل وقت تک کام کرنے کے لیے تیار کرتی ہیں۔نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے منیش کمار،سینئر نائب صدر، مارکیٹنگ اور سیلز، سونالیکا آئی ٹی ا یل نے کہاکہ سونالیکا آئی ٹی ایل اسکے موجودہ وقت میں انوویٹیو اور ٹیکنالوجی کو بنیاد بنا کر مستقبل میں کھیتی کے چہرے کو نئے سرے سے تشریح کرنے کی سمت میں کام کر رہی ہے ا ور کسانوں کو اپنی آمدنی کو دوگنا کرنے کے قابل بنارہی ہے۔ایک خطہ کے طور پر بہار ہمارے لئے اہم بازاروں میں سے ایک ہے اور ہم یہاں ترقی کی بہت زیادہ امکانات دکھائی دیتی ہیں۔ ہم آج کے نوجوانوں اور آج کے کسانوں کو مہارت فراہم کرنے کی ضرورت کو سمجھتے ہیں۔ دیہی نوجوانوں اور کسانوں کو بااختیار بنانے کے لئے، ہم بہار میں 4 مہارت ترقی مرکز قائم کر چکے ہیں۔ یہ مراکز کسانوں کے لئے فصلوں کے پیٹرن وغیرہ کے علاوہ مختلف بیداری پروگراموں اور فارمنگ، فارم میکانائزیشن میں ٹیکنالوجی کے مورچے پرجدید ٹیکنالوجی کی طرح فراہم کرے گی۔سونالیکا کے پاس پورے ملک میں 900+ ڈیلروں کا وسیع نیٹ ورک ہے، اس کے علاوہ کمپنی کے پاس بھارت میں300+ اسٹاکسٹوں کے نیٹ ورک کے ساتھ سب سے بڑا اسٹاکسٹ نیٹ ورک بھی ہے۔ علاقے میں، کمپنی کے پاس25 ضلع سطحی اسٹاکسٹ موجودہیں۔سونالیکا آئی ٹی ایل نے حال ہی میں ہوشیار پور (پنجاب) میں دنیا بھر کے نمبر 1مربوط ٹریکٹر مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کیا ہے۔تقریباََ85 ایکڑ کے بڑے علاقے میں پھیلا یہ پلانٹ ٹکنالوجی کے لحاظ سے جدید سہولیاتسے لیس ہے اور ہر دو منٹ میں ایک اعلی درجے کے ٹریکٹر کی تعمیر کرتے ہوئے 3 لاکھ ٹریکٹروں کی تعمیر کی صلاحیت رکھتا ہے۔