مدناپور،یکم جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مغربی مدناپور ضلع کے ایک کھیت میں تیز رفتار ایک بس کے گر جانے کی وجہ سے دو لوگوں کی موت ہو گئی اور 31زخمی ہو گئے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح قریب ساڑھے دس بجے رادھانگر کراسنگ پر ہوا۔افسر نے بتایا کہ پیراکاٹا سے گھاٹل کی طرف جا رہی تیز رفتار بس ایک شدید موڑ پر پھسل کر پلٹ گئی اور ایک کھیت میں جا گری۔مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے بس میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالنا شروع کیا۔افسر نے بتایا کہ انہوں نے گر کر تباہ بس سے 31زخمی افراد اور دو لاشوں کو باہر نکالا۔زخمی مسافروں کو گھاٹل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔پولیس افسر نے بتایا کہ 26مسافروں کا گھاٹل ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے جبکہ شدید زخمی پانچ مسافروں کو مدناپور کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔