ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار:500کے پرانے نوٹوں کی شکل میں10لاکھ روپے کی منسوخ شدہ کرنسی ضبط

کاروار:500کے پرانے نوٹوں کی شکل میں10لاکھ روپے کی منسوخ شدہ کرنسی ضبط

Sat, 01 Jul 2017 09:58:11    S.O. News Service

کاروار30؍جون (ایس او نیوز) کاروار میں پولیس نے ایک شخص کے قبضے سے 10لاکھ روپے کی منسوخ شدہ کرنسی ضبط کرتے ہوئے وہ کار بھی اپنے قبضے میں لے لی ہے، جس میں یہ کرنسی لے جائی جارہی تھی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق نصف شب کو گشت کرنے والی پولیس ٹیم نے ایک مشتبہ کار کو روکنے کی کوشش کی تو وہ تیز رفتاری سے آگے نکل گئی۔ پولیس نے اس کا پیچھا کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن کے قریب اسے روک لیا۔ پھر گاڑی کا معائنہ کرنے پر اس کے اندر 500روپوں کے پرانے نوٹوں پر مشتمل دس لاکھ روپے کی منسوخ شدہ کرنسی اس کے ہاتھ لگی۔ اس معاملے میں پولیس نے کار میں موجود کمٹہ دیولّی کے عبدالرشید(۵۲سال) کو حراست میں لیا ہے اور ماروتی ۸۰۰کار بھی ضبط کرلی ہے۔ملزم عبدالرشید سے پوچھ گچھ کرتے ہوئے پولیس یہ معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ آخر اس منسوخ شدہ کرنسی کا مالک کون ہے اور کس مقصد سے یہ کاروار لایا گیا تھا۔پولیس کے بیان سے ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ عبدالرشید یہ نوٹ کمٹہ سے گوا لے جارہا تھااور یہ شخص چوری، کاروں کی چوری، نقلی نوٹوں کے کاروبار وغیرہ کے سلسلے میں پولیس کو مطلوب تھااوراس کی گرفتاری کے لئے بہت دنوں سے پولیس نے جال بچھا رکھا تھا۔


Share: