ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہاکی:بیلجیم اور ہالینڈ کے دورے کے لئے ہندوستانی مرد ٹیم کا اعلان، من پریت ہوں گے کپتان

ہاکی:بیلجیم اور ہالینڈ کے دورے کے لئے ہندوستانی مرد ٹیم کا اعلان، من پریت ہوں گے کپتان

Sat, 29 Jul 2017 15:09:14    S.O. News Service

نئی دہلی،28جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہاکی انڈیا (ایچ آئی)نے جمعہ کو بیلجئیم اور ہالینڈ کے دورے کے لئے ہندوستان کی 18رکنی مرد ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔اس دورے کے ذریعے ہندوستان کے چھ نوجوان ہاکی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی ہاکی میں ڈبیو کرنے کا موقع ملے گا۔ہندوستان کے یورپ کے دورے کا آغاز نو اگست کو بیلجئیم سے ہوگا۔اس دورے کے لئے ٹیم کی کمان من پریت سنگھ کو سونپی گئی ہے، وہیں چگلیسانا سنگھ نائب کپتان ہوں گے۔حال ہی میں کھیلے گئے ورلڈ لیگ سیمی فائنلس میں حصہ لینے والی ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کو اس دورے کے لئے آرام دیا گیا ہے۔

ٹیم میں شامل نئی چھ کھلاڑیوں میں ممبئی کے سورج کارکیرا کا نام شامل ہے۔اس کے علاوہ، اس میں جونیئر ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کرنے والے ورون کمار، دپسان ترکے، جے شرما، گرجت سنگھ اور ارمان قریشی شامل ہیں۔

اس دور کے تحت ہندوستانی ٹیم نو اور 10اگست کو بیلجئیم کے خلاف اپنے دو میچ کھیلے گی اور اس کے بعد وہ 13اور 14اگست کو ہالینڈ کے خلاف اپنے دو میچ کھیلے گی۔اس کے بعد، ان کا پانچواں اور آخری میچ 16اگست کو آسٹریا کے خلاف ہوگا۔یورپ کے دورے کے لئے روانہ ہونے سے پہلے پانچ اگست تک قومی ٹیم اپنے کیمپ میں پریکٹس کرتی رہے گی۔

بھارتی ٹیم اس طرح ہے ..(گول کیپر)آکاش چکتے اور سورج کارکیرا،(ڈفینڈر)دپسان ترکے، کوتھاجیت سنگھ، گرندر سنگھ، امت روہداس، ورون کمار۔مڈفیلڈر:ایس اتھپا، ہرجیت سنگھ، من پریت سنگھ (کپتان)، چگلیسانا سنگھ (نائب کپتان)، سلیم، جے شرما،فارورڈ:مندیپ سنگھ، رمندیپ سنگھ، للت کمار اپادھیائے، گرجت سنگھ اور ارمان قریشی۔
 


Share: