ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ساحلی علاقے میں 106 جزیروں میں سیاحت کو فروغ دیا جائے گا - وزیر ماہی گیری و بندرگاہ کا بیان

ساحلی علاقے میں 106 جزیروں میں سیاحت کو فروغ دیا جائے گا - وزیر ماہی گیری و بندرگاہ کا بیان

Thu, 18 Dec 2025 19:23:41    S O News
ساحلی علاقے میں 106 جزیروں میں سیاحت کو فروغ دیا جائے گا - وزیر ماہی گیری و بندرگاہ کا بیان

بیلگاوی،  18/ دسمبر (ایس او نیوز) بیلگاوی میں جاری اسمبلی سیشن کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر ماہی گیری، بندرگاہ و اندرونی آبی نقل و حمل منکال وئیدیا نے بتایا کہ ریاست کے ساحلی علاقے میں 106 جزیروں کو سیاحتی مرکز بنانے کے لئے ترقی دی جائے گی ۔ 
    
رکن اسمبلی رمیش بابو کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر منکال وئیدیا نے بتایا کہ ان جزیروں کو سیاحتی نقطہ نظر سے ترقی دینے کے لئے پبلک - پرائیویٹ حصہ داری کے ساتھ منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے ۔ اس کے لئے صلاح کاروں کو نامزد کیا گیا ہے اور انہیں امکانی رپورٹ تیار کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ 
    
انہوں نے بتایا کہ اتر کنڑا میں7، دکشن کنڑا میں ایک جزیرے کی امکانی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے ۔ ان میں سے دریا بہادر گڑھ، ملپے اور ایابا جیسے تین جزیروں کی ترقی کے لئے جی آئی ایس تیار کر لیا گیا ہے ۔ ریاست میں 185.21 ناٹیکل میل یعنی تقریباً 343 کلو میٹر ساحل ہے اور جملہ 11 چھوٹی بندرگاہیں اور ایک بڑی بندرگاہ(نیو منگلورو پورٹ])موجود ہے ۔ ریاست میں ماہی گیروں کے لئے کسی قسم کی دشواری پیدا کیے بغیر سیاحتی صنعت کو فروغ دینے دیا جائے گا ۔ 


Share: