ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن کویت کے انتخابات؛ ہاشم معلم صدر اور فیاض احمد ایم جے ایک بار پھر جنرل سکریٹری منتخب

بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن کویت کے انتخابات؛ ہاشم معلم صدر اور فیاض احمد ایم جے ایک بار پھر جنرل سکریٹری منتخب

Fri, 07 Nov 2025 23:30:20    S O News
بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن کویت کے انتخابات؛ ہاشم معلم صدر اور فیاض احمد ایم جے ایک بار پھر جنرل سکریٹری منتخب

کویت 7 نومبر(ایس او نیوز) – بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن کویت کی دو سالہ میعاد کے لیے جمعرات کو منعقدہ انتخابات میں ہاشم معلم کو صدر اور فیاض احمد ایم جے کو ایک بار پھر جنرل سکریٹری کے طور پر منتخب کیا گیا۔

یہ انتخابات جماعت کے سرگرم رکن نوفیل نائطے کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئے۔ دیگر عہدیداران میں مختار ایم جے (نائب صدر)، عبدالمنان ایم جے (سکریٹری)، راشد محتشم (خازن) اور مشتاق شاہ بندری (محاسب) شامل ہیں۔

انتخابات کا آغاز حافظ ابراہیم ماعز ایم جے کی تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، جس کے بعد الیکشن کمشنران مشتاق شاہ بندری اور عبدالمنان ایم جے کی نگرانی میں باضابطہ کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

پہلے مرحلے میں دس اراکینِ انتظامیہ کا انتخاب عمل میں آیا، جس کے فوراً بعد نئی انتظامیہ کے عہدیداران منتخب کیے گئے۔ پورا انتخاب خوشگوار اور منظم ماحول میں پایۂ تکمیل کو پہنچا۔

آخر میں زکریا شاہ بندری نے شکریہ ادا کیا جبکہ حافظ رئیس رکن الدین کی دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔


Share: