ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / یو پی آئی رشوت خوری پر محکمہ تجارتی ٹیکس کی کڑی نظر، شکایات کے لیے ہیلپ لائن جاری

یو پی آئی رشوت خوری پر محکمہ تجارتی ٹیکس کی کڑی نظر، شکایات کے لیے ہیلپ لائن جاری

Sun, 20 Jul 2025 11:24:46    S O News

بنگلورو، 20 جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی)محکمہ تجارتی ٹیکس نے یو پی آئی کے ذریعے رشوت خوری کی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے اس طرح کی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ محکمے نے میڈیا رپورٹس اور عوامی شکایات کی بنیاد پر بتایا ہے کہ کچھ افسران یا عملہ یو پی آئی سے متعلق معاملات میں رشوت طلب کر رہے ہیں، جب کہ بعض دلال تاجر برادری کو مدد کا لالچ دے کر رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں محکمہ تجارتی ٹیکس نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی بھی افسر یا ملازم اس غیر قانونی عمل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ محکمہ نے تمام تاجروں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی مشتبہ یا غیر قانونی سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔

محکمے نے اس مقصد کے لیے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا ہے:

📞 1800-425-6300
(یہ نمبر ہر دن صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک دستیاب رہے گا، تعطیلات کے علاوہ)

یہ اطلاع محکمہ تجارتی ٹیکس کے مرکزی دفتر-1، بنگلور کے ایڈیشنل کمشنر کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محکمہ کا تعاون کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے خلاف آواز بلند کریں تاکہ بدعنوانی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔


Share: