ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / میسورو : شیر کے حملے میں چرواہا ہلاک - پانچ دن کے اندر شیر کے حملے میں گئی دو افراد کی جان

میسورو : شیر کے حملے میں چرواہا ہلاک - پانچ دن کے اندر شیر کے حملے میں گئی دو افراد کی جان

Sat, 01 Nov 2025 16:54:56    S O News
میسورو : شیر کے حملے میں چرواہا ہلاک - پانچ دن کے اندر شیر کے حملے میں گئی دو افراد کی جان

میسورو یکم / نومبر (ایس او نیوز) سرگورو تعلقہ کے کورنیگل میں شیر کے حملے کی وجہ سے ایک چرواہے کی موت واقع ہوئی ہے ۔
    
شیر حملے میں فوت ہونے والے شخص کا نام ننگیّا (65 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ جب ننگیّا اپنے مویشی چرانے میں مشغول تھا تو اس وقت شیر نے اس پر حملہ کر دیا جس کی وجہ سے اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔
    
اس واقعے کی خبر ملنے پر محکمہ جنگلات کے افسران نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا ۔ اس سے قبل 26 اکتوبر کو چنّیگیری گرام میں شیر کے حملے سے رجیش شیکھر نامی ایک کسان کی موت واقع ہوئی تھی ۔ اس طرح پانچ دنوں کے عرصے میں شیر کے حملے کی وجہ سے دو افراد کی جان چلی گئی ۔ 
    
مقامی لوگوں نے شیر کے حملے میں انسانی جانیں تلف ہونے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا اور شیر کو پکڑنے کے لئے اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے افسران کو میمورنڈم دیا ۔ 


Share: