ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / دبئی کی آبادی نے ریکارڈ قائم کیا، تعداد 40 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

دبئی کی آبادی نے ریکارڈ قائم کیا، تعداد 40 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

Sat, 06 Sep 2025 12:00:29    S O News
دبئی کی آبادی نے ریکارڈ قائم کیا، تعداد 40 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

دبئی ، 6؍ ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی کی آبادی 2011 میں 20 لاکھ تھی جو اب 2025 میں 40 لاکھ ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے دبئی ڈیٹا اینڈ اسٹیٹسٹکس اسٹیبلشمنٹ نے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق 1975 میں دبئی کی آبادی صرف 1 لاکھ 87 ہزار تھی۔

اگر یہی رفتار رہی تو دبئی کی آبادی 2032 میں 50 لاکھ اور 2039 میں 60 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ آبادی میں اضافے سے گھروں، تعلیم، صحت اور پبلک ٹرانسپورٹ کی طلب بڑھے گی۔

ماہرینِ شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دبئی سرمایہ کاروں، پروفیشنلز، ملینرز اور بلینرز کے لیے پُرکشش مقام ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق دبئی میں بڑھتی آبادی مہنگائی کے دباؤ میں اضافہ کرسکتی ہے، آبادی بڑھنے سے ٹریفک جام رہنے اور نئی رہائشی سوسائٹیز بننے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ دبئی میں ٹرانسپورٹ کے اہم ذریعے میٹرو بلیو لائن اور نئے ریٹیل پروجیکٹس اہم کردار ادا کریں گے۔


Share: