ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جی ایم یو نے تُھمبے انٹرنیشنل ریسرچ گرانٹ 2025-26 کی آخری تاریخ میں کی 15 دسمبر تک توسیع

جی ایم یو نے تُھمبے انٹرنیشنل ریسرچ گرانٹ 2025-26 کی آخری تاریخ میں کی 15 دسمبر تک توسیع

Sat, 08 Nov 2025 20:46:48    S O News
جی ایم یو نے تُھمبے انٹرنیشنل ریسرچ گرانٹ 2025-26 کی آخری تاریخ میں کی 15 دسمبر تک توسیع

دبئی 8/نومبر (پریس ریلیز/ایس او نیوز): گلف میڈیکل یونیورسٹی (GMU) اور تُھمبے گروپ نے تُھمبے انٹرنیشنل ریسرچ گرانٹ 2025-26 کے لیے درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے، جو اب 15 دسمبر 2025 تک کھلی رہے گی۔ اس فیصلے کا مقصد دنیا بھر کے محققین، ماہرینِ تعلیم اور ہیلتھ کیئر انوویٹرز کو اپنی تحقیقی تجاویز کو مزید بہتر بنانے کا موقع فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ متحدہ عرب امارات کے سب سے معتبر ریسرچ فنڈنگ پروگراموں میں حصہ لے سکیں۔

پروفیسر ڈاکٹر مندا وینکٹ رامنا، چانسلرگلف میڈیکل یونیورسٹی نے اس اقدام کو یونیورسٹی کے تحقیقی نظام اوربین الاقوامی اشتراک کو مضبوط بنانے کے لیے اہم قرار دیا۔

انہوں نے کہا: ’’جی ایم یو میں ہمارا یقین ہے کہ اختراع اُس وقت پیدا ہوتی ہے جب مختلف علوم آپس میں جڑتے ہیں۔  تُھمبے انٹرنیشنل ریسرچ گرانٹ ایک طاقتور پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جہاں محققین جرأت مندانہ خیالات پرکام کرسکتے ہیں، مختلف شعبوں کے ماہرین سے جڑ سکتے ہیں، اور سائنس کو حقیقی دنیا کے حل میں بدل سکتے ہیں۔ آخری تاریخ میں توسیع ہمیں دنیا بھر سے مزید معیاری تجاویز کو خوش آمدید کہنے کا موقع دے گی۔‘‘

یہ گرانٹ 3 ملین درہم کی مجموعی مالیت پر مشتمل ہے اور اس کا مقصد میڈیکل، کلینیکل اور بین الشعبہ جاتی تحقیق میں ان منصوبوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو مریضوں کے علاج، صحت کے نظام اور میڈیکل تعلیم میں حقیقی بہتری لا سکیں۔

2025۔26 کے لئے تحقیق کے اہم موضوعات

اس سال کے سائیکل میں مندرجہ ذیل جدید تحقیقی شعبوں پر توجہ دی گئی ہے:

  • درست آنکولوجی اور ذاتی نوعیت کی امیونو تھراپی

  • لیکوئڈ بایوپسی اور سرکولیٹنگ ڈی این اے

  • دوا کی دریافت اور فارماکوجینومکس

  • مصنوعی ذہانت کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال میں تبدیلی

  • ویٹرنری میڈیسن اور زونوٹک امراض پرتحقیق

  • صحت کے نظام، ہیلتھ مینجمنٹ اور ہیلتھ اکنامکس

  • پبلک ہیلتھ اور ڈیجیٹل ہیلتھ حکمت عملیاں

  • میڈیکل ایجوکیشن میں اختراع

  • پہلے سائیکل میں عالمی سطح پر زبردست شرکت

پہلے مرحلے میں 34 یونیورسٹیوں سے 192 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 14 بہترین تحقیقی منصوبوں کو فنڈنگ کے لیے منتخب کیا گیا۔ 

منتخب اداروں میں ہارورڈ میڈیکل اسکول اور یونیورسٹی آف ایریزونا (امریکہ)، یونیورسٹی آف واٹرو (کینیڈا)، یونیورسٹی آف ریگنس برگ (جرمنی)، پولی کلینیکو اوسپدالی ریونیتی (اٹلی) اور ایراسمس یونیورسٹی روٹرڈیم (نیدرلینڈز) شامل تھے۔

مشرقِ وسطیٰ و شمالی افریقہ سے لبنانی یونیورسٹی، بیروت عرب یونیورسٹی اور اسکندریہ یونیورسٹی نمایاں رہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے آر اے کے میڈیکل یونیورسٹی، محمد بن راشد یونیورسٹی آف میڈیسن، عجمان یونیورسٹی، یونیورسٹی آف شارجہ اور العین یونیورسٹی کو منتخب کیا گیا۔

یہ گرانٹ جی ایم یو کے عالمی تعاون اور اختراعی تحقیق کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، جو دنیا بھر کی جامعات کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر سائنس اور صحت کے فروغ میں کردارادا کر رہی ہے۔

 اسپرنگ 2025۔26 کے داخلے جاری

گلف میڈیکل یونیورسٹی نے اسپرنگ 2025–26 کے داخلوں کا بھی اعلان کیا ہے، جن کی کلاسز جنوری 2026 میں شروع ہوں گی۔
پیش کیے جانے والے پروگراموں میں شامل ہیں:

  • ڈپلومہ اِن فارمیسی ٹیکنیشن

  • نرسنگ، فارمیسی، آپٹومیٹری، ہیلتھ کیئر مینجمنٹ، اپلائیڈ اے آئی اِن ہیلتھ کیئر، اور ڈینٹل سرجری میں بیچلر ڈگریاں

  • پبلک ہیلتھ، ڈرگ ڈسکوری، کریٹیکل کیئر نرسنگ اور رینل و ڈائیلیسس نرسنگ میں ماسٹرز اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز

  • ہیلتھ پروفیشنز ایجوکیشن میں ڈوئل پی ایچ ڈی

جی ایم یو خود کو خطے کے سب سے متحرک میڈیکل ایجوکیشن، ریسرچ اور اختراع کے مراکز میں سے ایک کے طور پر مستحکم کر رہا ہے۔

مزید معلومات کے لیے وزٹ کریں: www.gmu.ac.ae

Click here for report in English


Share: