ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / غزہ میں موسلا دھار بارش کا قہر: سینکڑوں خیمے زیرِ آب، بے گھر فلسطینی شدید مشکلات کا شکار

غزہ میں موسلا دھار بارش کا قہر: سینکڑوں خیمے زیرِ آب، بے گھر فلسطینی شدید مشکلات کا شکار

Thu, 11 Dec 2025 12:29:05    S O News

غزہ، 11/دسمبر  (ایس او نیوز /ایجنسی) غزہ میں موسم سرما کے پہلے ہی طوفانی اسپیل نے بے گھر فلسطینیوں پر ایک اور آزمائش تھونپ دی ہے۔ بدھ کے روز شروع ہونے والے موسمیاتی نظام کی شدید بارشوں نے مہاجر کیمپوں میں لگے سیکڑوں خیموں کو غرق کر دیا جس سے ہزاروں خاندانوں کی پہلے سے تباہ حال زندگی مزید بے بسی اور اذیت میں ڈوب گئی۔

رات بھر برسنے والی موسلا دھار بارش نے خیموں کے وسیع علاقوں کو پانی میں ڈبو دیا۔ سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح پانی بے رحم انداز میں عارضی پناہ گاہوں کے اندر گھس کر بے گھر فلسطینیوں کا تھوڑا بہت بچا سامان بھی برباد کر رہا ہے۔

اندازوں کے مطابق غزہ کو کم از کم تین لاکھ خیموں اور قبل از تعمیر رہائشی یونٹس کی ضرورت ہے تاکہ تباہ شدہ خطے کے لوگوں کو عارضی طور پر ہی سہی مگر کوئی بنیادی پناہ میسر آ سکے۔ قابض اسرائیل کی جانب سے گذشتہ دو برسوں سے جاری جنگ نے غزہ کی بنیادی ڈھانچے کو تقریباً مکمل طور پر جڑ سے اکھاڑ دیا ہے۔

حکومتی میڈیا آفس نے خبردار کیا کہ قطبی طوفان ’’بیرون‘‘ غزہ کے لیے شدید خطرات لایا ہے۔ توقع ہے کہ خطے میں انتہائی تیز بارشیں، سیلابی ریلے، آندھیاں بلند لہریں اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی جھکڑ چلیں گے جو بے گھر خاندانوں کے خیمے اکھاڑ سکتے ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ یہ صورتحال ایسی موسمی تباہ کاریوں کا پیش خیمہ بن سکتی ہے جو ان دسیوں ہزار فلسطینی خاندانوں کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔


Share: