ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بیلگام: "تاریخ کو فراموش نہیں کرنا چاہیے" — سدارامیا کا کِتّور اُتسو میں اتحاد کا پیغام

بیلگام: "تاریخ کو فراموش نہیں کرنا چاہیے" — سدارامیا کا کِتّور اُتسو میں اتحاد کا پیغام

Sun, 26 Oct 2025 06:34:33    S O News
بیلگام: "تاریخ کو فراموش نہیں کرنا چاہیے" — سدارامیا کا کِتّور اُتسو میں اتحاد کا پیغام

بیلگاوی، 26 اکتوبر (ایس او نیوز)کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ جس طرح برطانویوں نے ہندوستان پر قبضہ کرنے کے لیے یہاں کے لوگوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کیا تھا، آج بھی کچھ طاقتیں ذات اور مذہب کے نام پر لوگوں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ عوام کو چاہیے کہ وہ ایسے عناصر سے خبردار رہیں۔

وہ ہفتہ کے روز کِتّور میں منعقدہ 201ویں "کِتّور اُتسو" کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جس کا اہتمام ضلعی انتظامیہ اور کِتّور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ “1857 کی جنگ آزادی سے بہت پہلے، رانی کِتّور چنّما نے برطانویوں کو شکست دی تھی۔ یہ دن کِتّور کے وقار اور خودداری کی یاد دلاتا ہے۔”

سدارامایا نے مزید کہا کہ برطانوی صرف تجارت کے ارادے سے آئے تھے، مگر بعد میں ہندوستانی عوام کو باہم بانٹ کر پورے ملک پر قبضہ کر لیا۔ "ہمارے ہی لوگ اس وقت برطانویوں کا ساتھ دے رہے تھے اور رانی چنّما اور سنگلّی رائنا کے خلاف سازشیں کر رہے تھے۔" انہوں نے کہا کہ “آج بھی ہمارے درمیان ایسے لوگ موجود ہیں جو ذات اور مذہب کی بنیاد پر سماج میں نفرت پھیلا رہے ہیں۔ ہمیں ان سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔”

وزیر اعلیٰ نے رانی چنّما، سنگلّی رائنا اور بَالپّا کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھارت کی آزادی اور عزت کی علامت کے طور پر یاد رکھا جانا چاہیے۔

تاریخ کو فراموش نہ کریں

سدارامایا نے کہا کہ ٹیپو سلطان اور حیدر علی نے بھی انگریزوں کے خلاف بہادری سے جنگ لڑی اور انہیں خوفزدہ رکھا۔ “جب بھی ہم اس تاریخ کا ذکر کرتے ہیں تو ہمیں سیاسی الزام تراشی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، لیکن ڈॉ. امبیڈکر کے مطابق جو قوم اپنی تاریخ بھول جاتی ہے، وہ مستقبل نہیں بنا سکتی۔”

مرکزی حکومت کو تجاویز

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے کِتّور رانی چنّما کے مقامِ اتحاد کو قومی یادگار قرار دینے کی سفارش مرکز کو بھیجی ہے۔ اسی طرح بیلگاوی ہوائی اڈے کا نام رانی چنّما کے نام پر رکھنے کی بھی تجویز مرکز کو ارسال کی گئی ہے، تاہم اس پر اب تک فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

Click here for report in english 


Share: