ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / جسٹس وبھُو بکھرو نے سنبھالا چیف جسٹس کرناٹک ہائی کورٹ کا عہدہ، راج بھون میں حلف برداری، معززین کی شرکت

جسٹس وبھُو بکھرو نے سنبھالا چیف جسٹس کرناٹک ہائی کورٹ کا عہدہ، راج بھون میں حلف برداری، معززین کی شرکت

Sat, 19 Jul 2025 17:13:32    S O News
جسٹس وبھُو بکھرو نے سنبھالا چیف جسٹس کرناٹک ہائی کورٹ کا عہدہ، راج بھون میں حلف برداری، معززین کی شرکت

بنگلورو، 19 جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی)کرناٹک ہائی کورٹ کو نیا چیف جسٹس مل گیا ہے۔ جسٹس وِبھُو بکھرو نے باضابطہ طور پر ریاست کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب بنگلورو کے راج بھون کے گلاس ہاؤس میں منعقد ہوئی، جہاں ریاست کے گورنر تھاور چند گہلوٹ نے انہیں عہدے کا حلف دلایا۔

اس پُروقار تقریب میں وزیراعلیٰ سدارامیا، نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار، وزیر قانون و پارلیمانی امور ایچ کے پاٹل، وزیر برائے اربن ڈیولپمنٹ بی ایس سریش (بایرتی)، وزیراعلیٰ کے سیاسی مشیر نصیر احمد، قانونی مشیر اے ایس پوننّا، قانون ساز کونسل کے رکن ناگراج یادو، ریاستی گارنٹی اسکیم اتھارٹی کے صدر ایچ ایم ریونّا، چیف سکریٹری ڈاکٹر شالنی رجنیش، وزیراعلیٰ کے میڈیا ایڈوائزر کے وی پربھاکر، پرنسپل سکریٹری بی بی کاویری، ہائی کورٹ کے جج حضرات، وکلاء اور اعلیٰ افسران بڑی تعداد میں شریک رہے۔

واضح رہے کہ جسٹس وِبھُو بکھرو اس سے قبل دہلی ہائی کورٹ میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ عدالتی حلقوں میں انہیں ایک تجربہ کار اور انصاف پسند جج کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ان کی تقرری سے کرناٹک ہائی کورٹ میں عدالتی کارکردگی اور انصاف کی فراہمی میں مزید بہتری کی امید کی جا رہی ہے۔


Share: