ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / سماجی و تعلیمی سروے کی تاریخ میں توسیع - آن لائن تفصیلات فراہم کرنے کے لئے 10 نومبر تک مہلت

سماجی و تعلیمی سروے کی تاریخ میں توسیع - آن لائن تفصیلات فراہم کرنے کے لئے 10 نومبر تک مہلت

Sat, 01 Nov 2025 16:59:03    S O News

بینگلورو یکم / نومبر (ایس او نیوز)  وہ افراد جنہوں نے ابھی تک ریاستی حکومت کے جاری سماجی اور تعلیمی سروے میں حصہ نہیں لیا ہے یا اب تک اپنی تفصیلات فراہم کرنے سے قاصر ہیں وہ اب 10 نومبر تک اپنی معلومات آن لائن جمع کرا سکتے ہیں ۔

کرناٹک ریاستی کمیشن برائے پسماندہ طبقات نے اعلان کیا ہے کہ گھر گھر جا کر ڈیٹا اکٹھا کرنے کا مرحلہ جمعہ 31 اکتوبر کو ختم ہو جائے گا ۔ تاہم، کمیشن نے شہریوں کے لیے آن لائن خود رجسٹریشن کرنے کی آخری تاریخ 10 نومبر تک بڑھا دی ہے ۔

سروے میں حصہ لینے والے افراد اپنی تفصیلات آفیشل پورٹل https://kscbcselfdeclaration.karnataka.gov.in کے ذریعے اپنے UHID (منفرد گھریلو شناخت) نمبر یا اپنے بجلی میٹر RR نمبر کا استعمال کرتے ہوئے فراہم کر سکتے ہیں ۔

سرکاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس ضمن  مزید تعاون کے لیے عوام کمیشن کی ہیلپ لائن نمبر 80507 70004 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ 


Share: