ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بنگلورو: بورنگ اسپتال دیوار گرنے کے سانحہ کی تحقیقات کے لیے لوک آیوکتہ کی خصوصی ٹیم تشکیل

بنگلورو: بورنگ اسپتال دیوار گرنے کے سانحہ کی تحقیقات کے لیے لوک آیوکتہ کی خصوصی ٹیم تشکیل

Tue, 05 May 2026 19:54:52    S O News
بنگلورو: بورنگ اسپتال دیوار گرنے کے سانحہ کی تحقیقات کے لیے لوک آیوکتہ کی خصوصی ٹیم تشکیل

بنگلورو ، 5/ مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) بنگلورو کے معروف بورنگ اسپتال میں دیوار گرنے کے افسوسناک واقعہ، جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے، کی تحقیقات کے لیے لوک آیوکتہ نے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد لوک آیوکتہ کے جج بی ایس پاٹل نے موقع کا دورہ کیا تھا اور متعلقہ حکام کو سخت ہدایات جاری کی تھیں۔ بعد ازاں اس معاملے میں باضابطہ کیس درج کیا گیا۔

اب اس کیس کی مکمل تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جس میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رینک کے افسر کو تحقیقاتی افسر مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم میں ایک ضلعی جج اور لوک آیوکتہ کے تکنیکی شعبے کے چیف انجینئر بھی شامل ہوں گے۔

لوک آیوکتہ جج نے ہدایت دی ہے کہ تحقیقاتی ٹیم اپنی رپورٹ اسی ماہ کی 16 تاریخ تک پیش کرے۔ اس سلسلے میں 5مئی بنگلورو کے ڈپٹی کمشنر دفتر میں ٹیم کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جس میں ممکنہ ذمہ داران کو نوٹس جاری کرنے اور پوچھ گچھ کے طریقہ کار پر غور کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں بورنگ اسپتال کے ڈین بھی شریک ہوں گے، جن سے واقعہ سے متعلق تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔ حکام کے مطابق اس سانحہ کی وجوہات اور ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے جامع اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں گی۔ 


Share: