بنگلورو، 19 جون (ایس او نیوز/ایجنسی)ریاستی حکومت نے انتظامی ڈھانچے کو مستحکم کرنے اور مختلف محکموں میں نظم و نسق کو مؤثر بنانے کے مقصد سے بدھ کے روز 18 کے اے ایس افسران کا تبادلہ کرتے ہوئے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ ڈی پی اے آر کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔
اعلان کے مطابق، ٹمکور یونیورسٹی میں رجسٹرار کے طور پر خدمات انجام دے رہی ناہیدہ زمزم کو اب ٹمکورو سب ڈویژن کی نئی اسسٹنٹ کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ گورو کمار شیٹی کی جگہ یہ عہدہ سنبھالیں گی، جنہیں چکمگلورو ضلع پنچایت کے ڈپٹی سکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح، نور زہرہ خانم، جو پوسٹنگ کی منتظر تھیں، کو اب ریونیو ڈپارٹمنٹ، بنگلورو میں ایڈیشنل ریونیو کمشنر (اکاؤنٹس) کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر چنّپا کو کرناٹک یونیورسٹی دھارواڑ سے رائچور یونیورسٹی میں رجسٹرار (ایڈمن) بنایا گیا ہے۔
روپاشری، جو میسورو ایڈمنسٹریٹیو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں خدمات انجام دے رہی تھیں، کو منڈیا یونیورسٹی کی رجسٹرار مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح، ڈاکٹر رودریش ایس گھالی کو ہبلی-دھارواڑ میونسپل کارپوریشن سے تبادلہ کرکے اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ، دھارواڑ میں ایڈیشنل کمشنر بنایا گیا ہے۔
پشپلتا ایچ کو ویمنز ڈیولپمنٹ کارپوریشن، بنگلورو سے تبادلہ کرکے کرناٹک ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹیو جنرل مینیجر مقرر کیا گیا ہے۔ مہیش بابو این کو ویمنز ڈیولپمنٹ کارپوریشن، بنگلورو منتقل کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر رینوکاپرساد کو رام درگ-ٹمکورو-دھارواڑ ریلوے پروجیکٹ سے تبادلہ کرکے وجئے نگر اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا نیا کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ ایس روی، جو داونگیرے ہری ہر اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں خدمات انجام دے رہے تھے، کو اب ہری ہر-کوٹور ریلوے پروجیکٹ کے لیے لینڈ ایکوزیشن اسپیشل آفیسر بنایا گیا ہے۔