ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / دیوالی کے موقع پر پٹاخہ بازی کا نتیجہ : بینگلورو میں 83سے زائد افراد زخمی

دیوالی کے موقع پر پٹاخہ بازی کا نتیجہ : بینگلورو میں 83سے زائد افراد زخمی

Thu, 23 Oct 2025 10:47:43    S O News

بینگلورو ،23 / اکتوبر (ایس او نیوز) دیوالی  تہوار کے موقع پر پٹاخہ بازی کے نتیجے میں بینگلورو شہر میں 83 سے زائد افراد زخمی ہونے اور انہیں علاج کے لئے 'مِنٹو' آنکھوں کے اسپتال کے علاوہ دیگر اسپتالوں داخل کیے جانے کی خبر ہے ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق منٹو ہاسپٹل میں دو لوگوں کے لئے آنکھوں کے آپریشن سمیت جملہ  13 زخمیوں کا علاج کیا گیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ آپریشن کا عمل دو بچوں کی آنکھوں پر کیا گیا ہے جنہیں پٹاخہ پھوٹنے کی وجہ سے نقصان پہنچا تھا ۔ اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں لائے گئے 7 بچے معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں ۔ جبکہ چار سنگین زخمی مریضوں میں سے دو کا آپریشن کیا گیا ہے ۔
    
نارائن نیترالیہ نامی آنکھوں کے مشہور اسپتال 19 اور 21 اکتوبر کے دوران اس اسپتال میں 43 افراد کو لایا گیا جو پٹاخوں سے زخمی ہوئے تھے ۔ ان میں سے ایک نوجوان کی آنکھوں میں سنگین زخم آَئے ہیں ۔ دوسری طرف شیکھر اسپتال میں پٹاخوں سے زخمی ہونے والے 8 افراد کا علاج کیا گیا ہے ۔ 
    
اس طرح پٹاخہ بازی سے زخمی ہو کر مختلف اسپتالوں میں علاج کروانے والوں کی تعداد 83 سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ زخمیوں میں پٹاخہ جلانے والے ہی نہیں بلکہ دور کھڑے ہو کر تماشہ دیکھنے والے اور راستوں سے گزرنے والے افراد بھی شامل ہیں ۔ 


Share: