ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ٹمکورو کے لاڈج میں پولیس سب انسپکٹر نے خودکشی کرلی

ٹمکورو کے لاڈج میں پولیس سب انسپکٹر نے خودکشی کرلی

Sun, 06 Jul 2025 17:57:41    S O News
1200-675-24530750-thumbnail-16x9-news

ٹمکورو، 6 جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی) ریاست کرناٹک کے ضلع ٹمکورو میں ایک نجی لاڈج کے کمرے میں پولیس سب انسپکٹر نے خودکشی کر لی، جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ متوفی کی شناخت دوانگیرے کے لے آؤٹ پولیس تھانے سے وابستہ پی ایس آئی ناگراجو (عمر 35 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق ناگراجو نے یکم جولائی کو ٹمکورو کے ایک نجی ہوٹل لاڈج میں کمرہ کرایہ پر لیا تھا۔ 6 جولائی کو لاج اسٹاف نے کمرے سے بدبو محسوس ہونے پر دروازہ کھولا، تو وہ چونک گئے، کیونکہ ناگراجو کی لاش کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی، جس کے بعد لاش کو سرکاری اسپتال منتقل کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔

پولیس کو جائے واردات سے دو صفحات پر مشتمل مبینہ ڈیتھ نوٹ بھی ملا ہے، جس میں ناگراجو نے اپنی خودکشی کی وجہ گھریلو جھگڑوں اور ذاتی پریشانیوں کو قرار دیا ہے۔ پولیس نے لاڈج کے عملے سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے، جبکہ مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس افسران موقع پر پہنچے اور تمام شواہد اکٹھا کیے۔ ابتدائی طور پر معاملے کو خودکشی تصور کیا جا رہا ہے، تاہم مکمل حقیقت جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔


Share: