ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ریاست میں اعلیٰ افسران کے تبادلے، زہرہ نسیم کلبرگی کی نئی علاقائی کمشنر مقرر

ریاست میں اعلیٰ افسران کے تبادلے، زہرہ نسیم کلبرگی کی نئی علاقائی کمشنر مقرر

Tue, 08 Jul 2025 18:54:13    S O News

بنگلورو، 8 جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی) کرناٹک حکومت نے پیر کو متعدد آئی اے ایس افسران کے تبادلے عمل میں لاتے ہوئے اہم عہدوں پر تقرریاں کی ہیں۔ جاری کردہ سرکاری حکم کے مطابق محترمہ زہرہ نسیم کو کلبرگی ڈویژن کی نئی علاقائی کمشنر (ڈویژنل کمشنر) مقرر کیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل کرناٹک سلک انڈسٹریز کارپوریشن، بنگلورو کی منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

اسی طرح ڈاکٹر سشیلا بی کو کلیان کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کلبرگی) کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر آنندھ کے کو وجئے پور کے ڈپٹی کمشنر کی ذمہ داری دی گئی ہے، جبکہ پانڈوے راہول تُکارام کو کلبرگی کے ایڈیشنل کمشنر برائے پبلک انسٹرکشن مقرر کیا گیا ہے۔

ناروڑے ونائک کربھاری کو دکشن کنڑا ضلع پنچایت کا نیا سی ای او بنایا گیا ہے، جبکہ ڈاکٹر دلیش ساسی کو اُترا کنڑا (کاروار) ضلع پنچایت کا سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔ ایشور کمار کاندو کو رائچور، بھویار ہرشل نارائن راؤ کو یادگیر، ڈاکٹر آکاش ایس کو باگلکوٹ اور یاتیش آر کو بنگلورو اربن ضلع پنچایت کا نیا سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔

مزید برآں، بھوبالن ٹی کو چیف ایگزیکیٹو آفیسر، سینٹر فار ای-گورننس، ششی دھر کوریر کو جوائنٹ ایم ڈی، KUIDFC اور اپرنا رمیش کو ڈائریکٹر، EDCS بنگلورو مقرر کیا گیا ہے۔ اپرنا رمیش محکمہ مالیات میں ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گی۔


Share: