ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : وزیر اعلیٰ سدرامیا نے بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے کیا انٹرنیشنل چیلینج ٹورنامنٹ کا آغاز

منگلورو : وزیر اعلیٰ سدرامیا نے بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے کیا انٹرنیشنل چیلینج ٹورنامنٹ کا آغاز

Tue, 28 Oct 2025 11:55:12    S O News
منگلورو : وزیر اعلیٰ سدرامیا نے بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے کیا انٹرنیشنل چیلینج ٹورنامنٹ کا آغاز

منگلورو ، 28 / اکتوبر ( ایس او نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے شہر کے اروا انڈور اسٹیڈیم میں بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے " انٹرنیشنل چیلینج -2025 بیڈمنٹن"  ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کیا۔
    
ٹورنامنٹ کے منتظمین کی طرف سے اصرار کرنے پر وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے ریکیٹ تھام کر میدان میں اترتے ہوئے کھیل کا آغاز کیا اور کھلاڑیوں کی ہمت افزائی کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
    
اس سے پہلے افتتاحی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "میں اپنے اسکولی دور میں بیڈمنٹن ، کبڈی، فٹ بال سمیت تمام کھیلوں میں حصہ لیتا تھا مگر کسی بھی کھیل میں مہارت نہیں تھی اس لئے کبھی کھیل کود میں آگے نہیں آ سکا۔ 
    
مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے والے ضلع انچارج وزیر دنیش گنڈو راو نے کہا کہ اگر سرفنگ، پتنگ بازی کے ساتھ کھیل کود، ثقافت اور سیاحتی صنعت کو جوڑ دیا جائے گا تو منگلورو شہر کی ترقی میں تیزی آئے گی۔
    
ابتدائی خطاب کرتے ہوئے کرناٹکا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر منوج کمار نے کہا کہ گزشتہ سال سینئر چمپیئن شپ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کے لئے ریاستی حکومت نے تعاون کیا تھا، اب انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے بھی حکومت کا بھرپور تعاون ملا ہے ۔ منوج کمار نے بتایا کہ ایسوسی ایشن کی طرف سے  بینگلورو میں ایک بہت ہی معیاری سطح کا بیڈمنٹن کوچنگ سینٹر قائم کیا جا رہا ہے۔ 


Share: