نئی دہلی 31اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جی ایس ٹی سے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچنے کی دلیل دیتے ہوئے جہاں کانگریس سمیت دوسری اپوزیشن پارٹیاں اسے لاگوکرنے پر مودی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں، وہیں امر سنگھ نے اس مسئلے پر مرکزی حکومت کی حمایت کی ہے۔سماج وادی پارٹی کے سابق رہنما امر سنگھ نے کہا ہے کہ جی ایس ٹی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کابیٹاہے جسے مودی پال رہے ہیں۔دراصل امر سنگھ راجستھان کی کارولی میں شادی کی تقریب میں پہنچے تھے۔ان دنوں ان کی بی جے پی سے قربت کی خبریں بھی ہیں۔دریں اثنا میڈیا نے ان سے جی ایس ایس کے بارے میں سیاسی بیانات بھی پوچھے ہیں۔جس کے جواب میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا تو دفاع کیا ہی، ساتھ ہی منموہن سنگھ اور پی چدمبرم کو بھی نشانے پرلیا۔