ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: اسٹیٹ اقلیتی کمیشن کے چیئرمین نثار احمد نے انتظامیہ کو دی اقلیتی سہولیات مؤثر انداز میں مستحقین تک پہنچانے کی ہدایت

کاروار: اسٹیٹ اقلیتی کمیشن کے چیئرمین نثار احمد نے انتظامیہ کو دی اقلیتی سہولیات مؤثر انداز میں مستحقین تک پہنچانے کی ہدایت

Wed, 17 Jun 2026 13:46:44    S O News
کاروار: اسٹیٹ اقلیتی کمیشن کے چیئرمین نثار احمد نے انتظامیہ کو دی  اقلیتی سہولیات مؤثر انداز میں مستحقین تک پہنچانے کی ہدایت

کاروار 16 جون(ایس او نیوز): کرناٹک اسٹیٹ اقلیتی کمیشن کے چیئرمین یو نثار احمد  نے اتر کنڑا ضلع انتظامیہ سے کہا کہ مختلف محکموں میں چلنے والے اقلیتی فلاحی پروگراموں کے تمام فوائد کو مؤثر انداز میں اقلیتی برادری تک پہنچایا جائے۔

منگل کو کاروار ڈی سی  دفتر کے اجلاس ہال میں منعقدہ وزیراعظم کے 15 نکاتی پروگرام کے نفاذ سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے نثار احمد۔  نے ہدایت دی کہ تمام اقلیتی طلبہ لازمی تعلیم حاصل کریں اور کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ خواتین و اطفال بہبود اور تعلیم کے محکموں کو مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتی اسکولوں میں اساتذہ کی کمی نہیں ہونی چاہیے جبکہ بنیادی سہولیات جیسے بیت الخلا اور پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے گزشتہ 10 سال کے داخلوں، اسکول چھوڑنے والے طلبہ اور ایس ایس ایل سی امتحان میں شرکت کرنے والوں کی مکمل رپورٹ 10 دن کے اندر پیش کرنے کی بھی ہدایت  دی۔

انہوں نے بینکوں کو ہدایت دی کہ تعلیمی قرضوں کی اسکیم کے تحت طلبہ کو بغیر ضمانت 7.5 لاکھ روپے تک قرض کی سہولت زیادہ سے زیادہ فراہم کی جائے تاکہ اعلیٰ تعلیم کو فروغ ملے۔ انہوں نے بلدیاتی اداروں کو حکم دیا کہ شہری ترقیاتی فنڈ کا 15 فیصد اقلیتی ترقی پر لازماً خرچ کیا جائے۔انہوں نے  بھٹکل میں سیوریج نظام سے پیدا مسائل کے فوری حل کی بھی ہدایت دی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کے لکشمی پریا، ضلع پنچایت سی ای او ڈاکٹر دلیش ششی، ایس پی دیپن ایم سین سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ ones


Share: