نئی دہلی، 3 نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ بھارت میں کاروبار کرنا اب پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہے، ایسے میں زراعت اور فوڈ پروسیسنگ میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات کابڑا موقع ہے۔’ورلڈ فوڈ انڈیا ‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال کاروبار کی درجہ بندی میں بھارت نے 30 مقام کی بہتری درج کی ہے ۔ جو کسی ملک کے لیے سب سے زیادہ بہترین درجہ بندی ہے ۔ نئے علاقوں میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں 2016 کی عالمی درجہ بندی میں بھارت پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ بھارت تیزی کے ساتھ کاروبار کے تمام شعبوں کی درجہ بندی اور عالمی مقابلہ کی درجہ بندی میں ترقی درج کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا میں سب سے تیز رفتار سے بڑھتی ہوئی معیشت میں شامل ہے ۔ اور 1مئی سے نافذ جی ایس ٹی نے کئی کاروباری پیچیدگیاں ختم کی ہیں ۔ وزیر اعظم نے عالمی کمپنیوں سے بھارت میں آنے اور فوڈ پروسیسنگ میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زراعت اور فوڈ پروسیسنگ شعبہ میں بھارت میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات روشن ہے ۔