بھٹکل 22؍اگست (ایس او نیوز)انجمن انجینئرنگ اینڈ ٹیکنیکل کالج کی طالبہ سنہیاپانڈو نائک نے اپنے دوسرے سیمسٹر میں بہترین کارکردگی مظاہرہ کیا ہے۔موصولہ رپورٹ کے مطابق سنیہا نے میتھس میں100%اور کمپیوٹر انجینئرنگ میں 99%مارکس حاصل کیے ہیں اس طرح اس کامجموعی اوسط92%آیا ہے۔ بتایا جاتاہے سنہیا کے والد پانڈو نائک انجمن میں ہی ملازمت کررہے ہیں۔