ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار: ساسارام میں گولی مارکر بھاگ رہے 4 مجرموں کو عوام نے پکڑ لیا؛ پیٹ پیٹ کر، کردیا ہلاک

بہار: ساسارام میں گولی مارکر بھاگ رہے 4 مجرموں کو عوام نے پکڑ لیا؛ پیٹ پیٹ کر، کردیا ہلاک

Tue, 24 Oct 2017 20:47:29    S.O. News Service

ساسارام،24؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہار کے روہتاس ضلع کے دعوت تھانہ علاقہ میں منگل کو بھیڑ کا عجیب چہرہ دیکھنے کو ملا جب  دیہاتیوں نے 4 مشتبہ ملزمان کو  پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق ضلع کونسل ممبر رنکی دیوی کے شوہر اور تاجرارون چودھری پر حملہ کرنے کی نیت سے چھ افراد دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر کواتھ بازار پہنچے تھے۔چودھری اپنے گھر اور کپڑے کی دکان کے سامنے کھڑے تھے۔ اسی وقت ملزمان نے ان پر گولیاں برسانی شروع کردیں۔ اس میں چودھری تو بچ گئے، لیکن ان کے قریب کھڑے ایک شخص کو گولی لگ گئی۔ اس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

مگر حیرت انگیز طور پر موقع پر موجود لوگوں نے زبردست ہمت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے  چھ میں سے چار  ملزمان کو پکڑ لیا اور ان کی جم کر پٹائی  شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں  ان چاروں کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہو گئی۔ البتہ  دو دیگر ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔روہتاس کے پولس سپرنٹنڈنٹ مانوجیت سنگھ ڈھلو نے بتایا کہ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔


Share: