ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی اور آر ایس ایس حب الوطنی کا درس ہمیں نہ دے: احمد پٹیل

بی جے پی اور آر ایس ایس حب الوطنی کا درس ہمیں نہ دے: احمد پٹیل

Thu, 02 Nov 2017 11:52:13    S.O. News Service

جمبوسریکم نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سینئر کانگریسی رہنما اور راجیہ سبھا کے ممبر احمد پٹیل نے گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی کو آڑے ہاتھوں لیا ۔روپانی نے احمد پٹیل کو مبینہ نام نہاد داعش سے وابستہ قرار دیا تھا۔ پٹیل نے کہا کہ بی جے پی دہشت گردی کے بارے میں بات کر رہی ہے ۔ پٹیل نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے لیڈروں نے دہشت گردی کی وجہ سے سب سے زیادہ تکلیف برداشت کی ہے۔ ایک عوامی جلسے میں احمد پٹیل نے بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قوم پرستی پر بی جے پی یا بھگوا تنظیموں کی طرف سے سبق پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے ؛ بلکہ انہیں حب الوطنی کے موضوع پر کافی مطالعہ اور ہوم ورک کرنے کی ضرورت ہے۔ پٹیل نے کہا کہ یہ ایک وزیر اعلی کے لئے یہ جائر نہیں ہے کہ وہ محض اوچھی سیاست کے لئے اپنے معیار سے اس حد تک گر جائیں اور کسی کی کردار کشی کریں۔انہوں نے گرفتار مبینہ دہشت گردوں کے خود سے کسی طرح کے کوئی تعلق سے انکارکرتے ہوئے تردید کی اور کہا کہ میں نے اس کی تحقیق کی ہے۔ گرفتار شدہ شخص نے اس اسپتال میں کیا ہے جسے بی جے پی والوں نے تعمیر کیا تھا اور اس کا وزیر اعلی نے کیا تھا ۔ واضح ہو کہ گرفتار شخص ایک اسپتال میں تکنیشین کے طور پر کام کرتا تھا اور تین سال قبل احمد پٹیل اس کے ٹرسٹی ہواکرتے تھے ۔


Share: