نئی دہلی،22اگست(ایس او نیوز/آئی ا ین ایس انڈیا)پیر دیر رات دہلی کے امبیڈکر نگر علاقے میں انل نام کے شخص کا قتل کر دیا گیا۔مقتول کی بیوی کے مطابق پیرکو انیل کی بیٹی کی سالگرہ تھی۔سالگرہ کے بعد انیل گھر سے مہمانوں کو چھوڑ کر باہر آ گئے۔مقتول کی بیوی کی بات مانیں تو انیل جب مہمانوں کو چھوڑنے باہر آیا تو باہر علاقے کا ہی ایک اور شخص موجود تھا، جس کا کسی بات کو لے کر انیل کے ساتھ جھگڑا ہو گیا۔اس کے بعد انیل کی بیوی نے پی سی آر کو بلایا۔
مقتول کی بیوی کے مطابق پی سی آرکوبلانے کے بعد پولیس دونوں کو لے کر امبیڈکر نگر پولیس اسٹیشن پہنچی جہاں ایک بار پھر پولیس اہلکاروں کے سامنے انیل اور ملزم کا جھگڑا ہو گیا اور اسی جھگڑے کے دوران ملزم نے انیل پر لوہے کی راڈ سے حملہ کر دیا، جس میں انیل مر گیا۔پولیس کے مطابق یہ مکمل جھگڑا پولیس اسٹیشن میں نہیں، بلکہ پولیس اسٹیشن کے باہر امبیڈکر نگر علاقے میں ہوا تھا، لیکن مقتول کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ جھگڑا پولیس اسٹیشن کے اندر پولیس اہلکاروں کے سامنے ہوا تھا۔اس وقت پولیس نے ایک کیس درج کیا ہے اور تحقیقات شروع کردی ہے۔