سرینگر،30؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر حکومت کے میڈیا مشیر سہیل بخاری نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بخاری نے گزشتہ ہفتے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت کو اپنا استعفی سونپا تھا۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ان کا استعفی قبول کر لیا ہے۔سابق صحافی بخاری کو گزشتہ سال میڈیا مشیر مقرر کیا گیا تھا اور ان کا دور اقتدار وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی موجودہ مدت کے ساتھ ہی مکمل ہونا تھا۔