سری نگر، 19؍جولائی(ایس ا نیوز؍آئی این ایس انڈیا )جموں وکشمیرسے8000لوگ سالانہ حج کے سفر کے لیے اس سال سعودی عرب جائیں گے اور مسافروں کا پہلا دستہ اگلے ہفتے یہاں سے روانہ ہوگا۔حج اور اوقاف کے وزیرفاروق احمد ادرابی کی صدارت میں یہاں ہوئی ایک میٹنگ کے بعد ایک سرکاری ترجمان نے بتایاکہ25جولائی کو420عازمین حج کولے کردو طیارے یہاں سے سعودی عرب روانہ ہوں گے اوراس کے ساتھ ہی ریاست سے حج سفر کے آغاز ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سال ریاست سے کل8050عازمین حج حج پرجائیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ دونوں طیارے سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوں گے اور مسافروں کوسعودی عرب لے جانے کے عمل کے چار اگست تک پورے ہونے کا امکان ہے. انہوں نے بتایا کہ مسافروں کو واپس لے کر آنے والا پہلا طیارہ سات ستمبر کو یہاں پہنچے گا۔