ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جے ڈی ایس رکن اسمبلی چکامادو چل بسے 

جے ڈی ایس رکن اسمبلی چکامادو چل بسے 

Thu, 02 Nov 2017 12:27:02    S.O. News Service

میسورو،یکم نومبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور)جنتادل ایس کے رکن اسمبلی چکامادو طویل علالت کے بعد آج صبح کی اولین ساعتوں میں پرائیویٹ اسپتال میں چل بسے ۔ ان کی عمر 68برس تھی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4بچے شامل ہیں۔ وہ دو مرتبہ رکن اسمبلی رہے ۔کانگریس کے ٹکٹ پر میسورو ضلع میں ہنسور اسمبلی حلقہ اور دوسری مرتبہ 2013میں جے ڈی ایس کے ٹکٹ پر اسی ضلع کے ایچ ڈی کوٹہ سے وہ منتخب ہوئے ۔ انہو ں نے کونسل کے رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دیں ۔جے ڈی ایس کے سربراہ و سابق وزیراعظم دیوے گوڑا ' سابق چیف منسٹر وریاستی جے ڈی ایس کے صدر ایچ ڈی کمارا سوامی نے اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ ان کی پارٹی ایک اہم اور وفادار لیڈر سے محروم ہوگئی۔


Share: