ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دمشق: شامی فوج کی اسکول پرگولہ بری، چار بچے جاں بحق

دمشق: شامی فوج کی اسکول پرگولہ بری، چار بچے جاں بحق

Thu, 02 Nov 2017 19:00:04    S.O. News Service

دمشق،2؍ نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شام میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی فراہم کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ دمشق کے نواحی علاقے پر اسدی فوج کی ایک اسکول پر گولہ باری کے نتیجے میں کم سے کم چار بچے جاں بحق ہو گئے۔انسانی حقوق کی تنظیم ’آبزرویٹری‘ کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ شامی فوج کی طرف سے داغا گیا ایک گولہ جسرین کے مقام پر ایک اسکول کے باہر آگرا جس کے نتیجے میں چار بچوں سمیت پانچ افراد مارے گئے۔خیال رہے کہ مشرقی الغوطہ اور اس کے نواحی علاقے شامی فوج کے مسلسل محاصرے میں ہیں۔ محاصرے کے ساتھ ساتھ شامی فوج اکثر یہاں پر زمینی اور فضائی حملے بھی کرتی رہے۔ ایران، روس اور ترکی کی مساعی سے شام میں کشیدگی میں کمی لانے کے باوجود مشرقہ الغوطہ اور طراف میں مسلسل کشیدگی اور خوف کی فضاء پائی جا رہی ہے۔


Share: