ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سدرامیا کے فرزند ڈاکٹر یتیندرا کو کلین چٹ

سدرامیا کے فرزند ڈاکٹر یتیندرا کو کلین چٹ

Thu, 02 Nov 2017 23:29:58    S.O. News Service

بنگلورو،2؍نومبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) وزیر اعلیٰ سدرامیا کے فرزند ڈاکٹر یتیندرا کو آج اس وقت راحت کی سانس لینے کا موقع ملا جب شہر کے وکٹوریہ اسپتال میں ایک فلاحی اسکیم کیلئے میٹرک سلویشن انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کو دئے گئے ٹھیکہ کے سلسلے میں انسداد کرپشن بیورو اے سی بی نے انہیں کلین چٹ دے دی۔ اے سی بی نے اپنی بی رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈاکٹر یتیندرا کے خلاف جو الزامات ہیں وہ ثابت نہیں ہوپائے۔ ڈاکٹر یتیندرا کے خلاف جیسے ہی الزامات لگے ان کی کمپنی کے ڈائرکٹروں نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ ڈاکٹر یتیندرا پر الزام ہے کہ انہوں نے 2016 ء کے دوران یہ مبینہ دھاندلیاں کی ہیں۔ اے سی بی کے عہدیدار جانچ کے بعد اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ اس الزام میں کوئی دم نہیں ہے۔ اس دوران اے سی بی میں یتیندرا کے خلاف رجوع ہونے والے بھاسکرن نے اے سی بی کے فیصلے پر اپنی شدید ناراضگی ظاہر کی۔
 


Share: