ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شنگلو رپورٹ پر ہنگامہ:اجے ماکن نے اروند کیجریوال سے استعفی کا مطالبہ کیا

شنگلو رپورٹ پر ہنگامہ:اجے ماکن نے اروند کیجریوال سے استعفی کا مطالبہ کیا

Fri, 07 Apr 2017 16:00:41    S.O. News Service

نئی دہلی،6؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )دہلی کانگریس کے صدر اجے ماکن نے شنگلو کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد آج ایک پریس کانفرنس میں آپ اور بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا ۔انہوں نے اروند کجریوال پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے خلاصے سے دہلی حکومت کی بے ضابطگیاں اجاگر ہو گئی ہیں۔کیجریوال کو اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھنا چاہیے ۔انہوں نے من مانے طریقے سے لوگوں کی تقرریاں کیں، بغیر ایل جی کی منظوری کے موٹی تنخواہ پر تقرریاں کی گئیں، ایک شخص کے بارے میں کہا گیا کہ ان کو محض ایک روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی ،لیکن بعد میں انہیں 80ہزار روپے بغیرایل جی کی منظوری کے دیا جانے لگا۔اجے ماکن نے کہا کہ جب ارون جیٹلی ڈی ڈی سی اے کے سربراہ تھے، اس وقت بھی وہاں بدعنوانی کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن جس طرح ڈی ڈی سی اے میں اقربا پروری کا بول بالا رہا ہے، شنگلو کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ دہلی حکومت کی تقرریوں میں بھی اقربا پروری کا بول بالا رہا ہے۔اروند کیجریوال کے قریبی لوگوں کے اہل خانہ کو موٹی تنخواہیں اور ملازمتیں دی گئی ہیں۔اجے ماکن نے شنگلو کمیٹی کے رپورٹ کے پس منظر میں اروند کیجریوال سے اخلاقی بنیاد پر استعفی دینے کا مطالبہ کیا۔اجے ماکن نے یہ بھی کہا کہ رپورٹ سے خلاصہ ہوا ہے کہ بغیر اجازت کے آپ حکومت کے وزراء غیر ملکی پر گئے۔جب دہلی میں چکن گنیا جیسی بیماریاں پھیلی تھیں ،اس وقت آپ سرکار کے وزیر بیرون ملک گھوم رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان سب باتوں کے خلاف کل کانگریس دہلی کے تمام 272میونسپل وارڈوں میں یوم سیاہ منائے گی ۔


Share: