ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صحافی راجدیود رنجن قتل:آر جے پی کے دبنگ لیڈر شہاب الدین کے خلاف سی بی آئی نے دائر کی چارج شیٹ

صحافی راجدیود رنجن قتل:آر جے پی کے دبنگ لیڈر شہاب الدین کے خلاف سی بی آئی نے دائر کی چارج شیٹ

Wed, 23 Aug 2017 11:52:35    S.O. News Service

نئی دہلی،22اگست(ایس او نیوز/آئی ا ین ایس انڈیا)سی بی آئی نے صحافی راجدیو رنجن قتل معاملے میں منگل کو آر جے ڈی لیڈر شہاب الدین کے خلاف چارج شیٹ دائر (چارج شیٹ)دارئرکی۔سی بی آئی نے شہاب پرمجرمانہ سازش اور قتل کا الزام لگایا۔سی بی آئی کی جانب سے مظفر پور کی اسپیشل کورٹ میں دائر یہ چارج شیٹ ہے۔تحقیقاتی ایجنسی نے پہلے ہی دسمبر 2016میں ایک ملزم کے خلاف چارج شیٹ درج کیا تھا۔

سی بی آئی نے تحقیقات شروع کرنے سے پہلے بہار پولیس نے کیس میں چھ افراد کے خلاف چارج شیٹ درج کی۔سی بی آئی نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ مجرمانہ سازش اور قتل سے متعلق آئی پی سی کی دفعات اور اسلحہ قانون کی دفعات کے تحت فی الحال تہاڑ جیل میں بند شہاب الدین کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی ہے۔

سیوان سے چار بار آر جے ڈی کے ایم پی رہے شہاب الدین پر صحافی رنجن کے قتل میں شامل ہونے کا الزام ہے۔گزشتہ سال 13مئی کو سیوان میں رنجن کو گولی مار دیاگیا۔اس کی بیوی نے شہاب الدین کو اس واقعہ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔شہاب الدین پر 45سے زائد مجرمانہ مقدمات میں مقدمہ چل رہا ہے،انہیں سیوان رہائشی چندرشیکھر پرساد کی اپیل پر آئے سپریم کورٹ کے حکم پر تہاڑ جیل لایا گیا تھا۔
 


Share: