ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صدارتی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی آج ہوگی

صدارتی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی آج ہوگی

Thu, 20 Jul 2017 10:47:47    S.O. News Service

نئی دہلی، 19؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )پیر کو ہوئے صدارتی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی کل ہوگی اور نئے صدر کے نام کا اعلان شام پانچ بجے تک ہونے کی توقع ہے۔الیکشن افسر اور لوک سبھا کے سیکرٹری جنرل انوپ مشرا کے مطابق ووٹوں کی گنتی صبح 11بجے شروع ہوگی۔سب سے پہلے پارلیمنٹ ہاؤس کا بیلٹ باکس کھولا جائے گا اور پھر ریاستوں سے آئے بیلٹ باکس کو حروف تہجی کی بنیاد پر کھولا جائے گا۔ووٹوں کی گنتی چار الگ الگ میزوں پر ہوگی اور آٹھ مرحلے کی ووٹوں کی گنتی ہوگی۔گزشتہ دو صدارتی انتخابات کے گواہ رہے الیکشن کمیشن کے ایک افسر نے بتایا کہ عام طور پر انتخابات کے نتائج شام پانچ بجے کے ارد گرد قرار ہو جاتے ہیں۔ملک کے نئے صدر کو منتخب کرنے کے لیے تقریباََ99فیصد پولنگ ہوئی تھی۔اس انتخاب میں افرادی قوت اپوزیشن کی امیدوار میرا کمار کے مقابلے میں حکمران اتحاد کے امیدوار رام ناتھ کووند کے حق میں ہے ،اس انتخاب کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک پولنگ اسٹیشن سمیت مختلف ریاستوں میں 32پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے۔ووٹنگ میں کل 4896ووٹر اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے اہل تھے، جن میں 4120رکن اسمبلی اور 776سے منتخب رکن پارلیمنٹ شامل ہیں۔ریاستوں کی قانون ساز کونسلوں کے ایم ایل سی اس عمل کاحصہ نہیں ہیں۔


Share: