بغدادیکم نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عالمی بینک نے عراق کے لیے چار سو ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس ادارے کے مطابق یہ رقم ان علاقوں کی تعمیر نو کے لیے ہے، جو ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے خالی کرائے گئے ہیں۔ ایک بیان میں کہا گیا کہ اس رقم سے پانچ شعبوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ ان شعبوں میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب، بجلی، صحت، ٹرانسپورٹ اور بلدیاتی نظام شامل ہیں۔ ساتھ ہی یہ امداد ثقافتی ورثے کے تحفظ اور بحالی پر بھی خرچ کی جائے گی۔ عراق میں داعش کے خلاف تین سالہ عسکری کارروائیوں کے دوران بہت سے تاریخی مقامات بری طرح تباہ ہو چکے ہیں۔