ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لدھیانہ : ببر خالصہ کے مزید چار مشتبہ دہشت گرد گرفتار

لدھیانہ : ببر خالصہ کے مزید چار مشتبہ دہشت گرد گرفتار

Mon, 02 Oct 2017 23:45:12    S.O. News Service

لدھیانہ،2؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)لدھیانہ میں ببر خالصہ کے چار مشتبہ دہشت گر د کی گرفتاری کی اطلاع مل رہی ہے ان کے پاس سے چار بندوق اور چھ سے زائد زندہ کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں ۔لدھیانہ پولیس کمشنر آراین ڈھوکے نے بتایا کہ گروپ نے خالصتانی نظریہ بنیاد پرست سکھ تنظیموں کی مخالفت کرنے والوں اور ان کے خلاف لکھنے والوں پر حملہ کرنے کی سازش کی تھی ۔گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کا تعلق سریندر سنگھ ببر سے ہیں اور ان کو سریندر سنگھ نے حملہ کرنے کیلئے سرمایہ فراہم کرتا تھا ۔ واضح ہو کہ سریندر سنگھ فی الوقت لندن میں مقیم ہے اور وہیں سے دہشت گردوں کو فنڈ اور مالی امداد مہیا کرتا ہے ۔ اس سے قبل لدھیانہ پولیس اور انسداد انٹیلی جنس بیورو ٹیم نے مشترکہ مہم چلا کر سات دہشت گردوں کوگرفتار کرنے میں بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔پولیس نے ان سے تین پستول اور33 کارتوس برآمد کی ۔ پولیس کے مطابق یہ دہشت گرد مقامی نوجوان سے رابطے میں تھا اور رابطہ کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا کرتا تھا ۔پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔امکان ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے بہت اہم معلومات دستیاب ہوسکتی ہیں ، پولس کے مطابق وہ عنقریب کسی خطرناک دہشت گردانہ کاروائی انجام دینے کی کوشش میں تھے ؛ لیکن ان کی سازش کو ناکام کردیا گیا ہے ۔ 


Share: