ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / محمد عرفان کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست

محمد عرفان کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست

Sun, 22 Oct 2017 11:45:31    S.O. News Service

لاہور ،21؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کرکٹر محمد عرفان نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔محمد عرفان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وزارت داخلہ، پی سی بی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں 6 ماہ قبل نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا، اب پی سی بی تمام الزامات سے بری کر چکا ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عمرے کی سعادت کے لیے سعودی عرب جانا چاہتا ہوں، عدالت وفاقی حکومت کو نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔واضح رہے کہ محمد عرفان کو پی سی بی نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ایک سال کی سزا سنائی تھی جو 14 ستمبر کو ختم ہوچکی ہے۔


Share: