ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / معیشت پر حکومت نے سامنے رکھا رپورٹ کارڈ، جیٹلی بولے ملک کا بنیادی ڈھانچہ کافی مضبوط

معیشت پر حکومت نے سامنے رکھا رپورٹ کارڈ، جیٹلی بولے ملک کا بنیادی ڈھانچہ کافی مضبوط

Tue, 24 Oct 2017 20:52:23    S.O. News Service

نئی دہلی،24؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کابینہ اجلاس کے بعد وزیر خزانہ ارون جیٹلی اپنے وزارت کے سینئر حکام کے ساتھ ملک کی معیشت کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ پہلی سہ ماہی کے جی ڈی پی کے اعداد و شمار آنے کے بعد ہم نے کہا تھا کہ معیشت کے سامنے آنے والے چیلنجوں کے لئے حکومت پوری طرح تیار ہے۔

گزشتہ چند ہفتوں کے اندر معیشت کو لے کر حکومت کے اندر کافی تجزیہ ہوا۔ وزارت خزانہ کی وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں سے ہندوستان دنیا کی سب سے تیز رفتار سے ترقی ہو رہی معیشتوں میں شامل ہے۔ جس وقت کچھ بڑی تبدیلی ہوئی ہے تو محدود وقت میں اس کے کچھ اثر سامنے آتے ہیں، لیکن طویل مدتی میں اس کے فوائد سامنے آتے ہیں۔ لیکن وسیع طور پر یہ طے ہے کہ ملک کی معیشت کی بنیاد بہت مضبوط ہے۔معیشت کی حیثیت کے بارے میں وزارت خزانہ کی جانب سے ایک پریجیٹشن دیا گیا۔ اس میں بتایا گیا کہ عام آدمی کے معیار زندگی میں کیسے بہتری ہو رہی ہے۔ مہنگائی کو قابو رکھنے میں کامیابی ملی ہے۔ غیر ملکی کرنسی کا ریکارڈ 400 ارب ڈالر کی سطح تک گیا۔ مالی خسارہ کے محاذ پر قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔ جی ڈی پی میں آگے تیزی آنے کی امید ہے۔حکومت نے دعوی کیا ہے کہ جی ایس ٹی کے نفاذ سے کرپشن میں کمی آئی ہے۔ اقتصادی سیکرٹری نے کہا کہ اس سال مہنگائی کی شرح 3.5 فیصد رہنے کا اندازہ ہے۔ سڑک کی تعمیر کے لئے تاریخی اقدامات کئے گئے ہیں۔ سڑک، ریلوے، پاور، ہاؤسنگ، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پر حکومت کا مکمل فوکس ہے۔ روزگار پیدا کرنے پر بھی خصوصی توجہ ہے۔


Share: