ممبئی،24؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ممبئی میٹرو کے مجوزہ میٹرو 5 توسیع منگل کو منظوری دے دی گئی ہے۔ اس مجوزہ روٹ پر ممبئی میٹرو کی توسیع کے بعد ممبئی میٹرو کی وجہ سے لوکل ٹرینوں پر دباؤ بھی کم ہو جائے گا۔ اس توسیع میں لوکھنڈوالا سے کنجرمارگ اور تھانے سے کلیان روٹ کو بھی منظوری دی گئی۔ اس توسیع میں 6,672کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔تھانے،بھیونڈی اور کلیان تک جانے والے میٹرو 5 کاریڈور پر کل 17 اسٹیشن تجویز کئے گئے ہیں۔ اس کی کل لمبائی 24.9 کلومیٹر ہوگی۔یہ پورا روٹ سے اوپرہوگا اور تھانے کو بھیونڈی اور کلیان سے جوڑے گا۔ اس پر کپورباوڑی، بالکم ناکا، کاشیلی، پورنا، انجر فاٹا، دھمنکر ناکا، بھیونڈی، گوپال نگر، تیمگھر، راجنولی گاؤں، گووے گاؤں ایم آئی ڈی سی، کونگاؤں، درگڈی فورٹ، سہجا نند چوک، کلیان ریلوے اسٹیشن اور کلیان اے پی ایم سی اسٹیشن ہوں گے۔