ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورومیں پھولوں کے گملوں میں گانجہ اگانے والا نوجوان گرفتار

منگلورومیں پھولوں کے گملوں میں گانجہ اگانے والا نوجوان گرفتار

Thu, 09 Nov 2017 20:40:44    S.O. News Service

منگلورو9؍نومبر (ایس او نیوز) مصدقہ اطلاع ملنے پر اقتصادی و منشیات سے متعلقہ جرائم کے شعبے سے وابستہ پولیس افسران نے چھاپہ مارکر ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا جس پر الزام ہے کہ وہ اپنے گھر کے آنگن میں پھولوں کے گملوں میں گانجہ کے پودے اگارہاتھا۔

گرفتار شدہ نوجوان کا نام جوشووا ڈیسوزا (18سال)بتایا جاتا ہے۔مونّور گاؤں کے سنتوش نگر میں واقع اس کے گھر سے پولیس افسران نے پھولوں کے گملوں میں اگائے گئے گانجہ کے8پودے ضبط کیے جس کا وزن 74گرام اور مالیت 2ہزار روپے بتائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 500گرام گانجہ کے بیج بھی برآمدکیے گئے ہیں۔

اکنامکس اینڈ نارکوٹکس کرائم ڈپارٹمنٹ کے انسپکٹرمحمد شریف ، سب انسپکٹر لتا اور دیگر عملے نے چھاپہ ماری اور ضبطی کی اس کارروائی میں حصہ لیا۔


Share: