نئی دہلی، 3 نومبر ( ایس او نیوز؍ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نئے سال کے پیش نظر تمام وزراء کے لئے کٹھن ہوم ورک کررہے ہیں۔تمام وزراء کووزیراعظم مودی کے خیال کے مطابق عمل کرنا ہوگا۔ ان کے لئے ٹاسک بھی طئے کئے جارہے ہیں، اس پر عمل درآمد کے لئے 10 نومبر کو، وزیراعظم مودی نے تمام وزراء کی میٹنگ طلب کی ہے۔اس اجلاس میں وزراء کوپارلیمنٹ کے موسم سرما کے اجلاس کے بارے میں حکومت کی تیاریوں کے بارے میں بتایا جائے گا۔
موسم سرما کے سیشن کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔ اس موقع پر، مودی حکومت OBC بل کو منظور کرنے کاکام کرے گی۔سیشن نومبر کے دوسرے ہفتے سے شروع ہوسکتاہے۔ذرائع کے مطابق PMO سے ایک پریزنٹیشن بھی اجلاس میں پیش کیا جائے گا اس میں کم سے کم آدھے درجن وزراء کے بارے میں وزیراعظم مودی کی خواہش کے بارے میں بتایا جائے گا۔
مودی حکومت تین سال چھ ماہ کی مدت مکمل کر رہی ہے۔وزیر اعظم کی جانب سے، وزراء کویہ بتایا جائے گا کہ باقی بچے وقت میں کس طرح کام میں تیزی لانا ہے۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں مودی کی طرف سے سبھی وزراء کو کم سے کم ایک ٹاسک بھی دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق گجرات ۔ ہماچل پردیش کے بعد مودی سرکار میں ایک اور پھیر بدل ہوسکتا ہے، اس میں جے ڈی یو کے علاوہ ساتھی پارٹیوں کے نیتائوں کو موقع مل سکتا ہے تو موجودہ وزراء میں کچھ کی وزارت میں معمولی تبدیلی بھی ہوسکتی ہے۔ بجٹ سیشن سے ٹھیک ہونے والی یہ متوقع تبدیلی مودی سرکار کی اس ٹرم میں آخری تبدیلی ہوگی اور اسی ٹرم کی مودی سرکار 2019 میں انتخابی جنگ میں جائے گی۔
خیال رہے کہ پچھلے دنوں کیبینٹ کی فیر بدل میں جے ڈی یو ، شیو سینا اور ٹی دی پی جیسے ساتھی پارٹیوں کو موقع نہیں ملا تھا، اے آئی ڈی ایم کے کے بھی این ڈی اے میں شامل ہونے اور سرکار میں شامل ہونے کی چرچا تھی، تمل ناڈو کی یہ پارٹی این ڈی اے کی رسمی حصہ ہوگئی تو اسے سرکار میں جگہ مل سکتی ہے۔