موڈبدری3؍مئی (ایس او نیوز) جب تیز بارش ہورہی تھی اور بجلیاں کڑک رہی تھیں ، اس وقت ایک لڑکے کا گھر سے باہر آنگن میں جانا موت کا سبب بن گیا ۔ موصولہ خبر کے مطابق موڈبدری کے قریب پنپیل نامی گاؤں میں یہ حادثہ پیش آیا جب گھر کے آنگن میں موجود لڑکا بجلی گرنے سے ہلاک ہوگیا۔
آسمانی بجلی کی زد میں آنے والے لڑکے کا نام لولیش (۱۴سال) بتایا جاتاہے ، جو کہ بومنّا پجاری کا بیٹا تھا اور آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا۔