بھٹکل 17 نومبر (ایس او نیوز): شہر کی قدیم مچھلی مارکیٹ کے قریب پالتو جانوروں کی خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کے نئے مرکز ’اے ون پیٹ اینڈ ایکویٹکس‘ کا افتتاح مولانا سید زبیر صاحب کی دعا کے ساتھ عمل میں آیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق احمد مشائخ نے بتایا کہ شہر کے قدیم اور معروف کاروباری ادارے ’اے ون چکن‘ کے مالکان کی جانب سے شروع کیے گئے اس نئے مرکز میں پالتو کتوں اور بلیوں سمیت دیگر جانوروں کی خوراک اور ان کی دیکھ بھال کے لیے درکار مختلف اشیاء دستیاب ہوں گی۔ اس کے علاوہ پالتو مچھلیوں کے لیے ایکویریم، چڑیوں کے پنجرے اور ان کی ضروریات سے متعلق دیگر سامان بھی مناسب قیمتوں پر فراہم کیا جائے گا۔
اس موقع پر مولانا سید زبیر صاحب نے نئے کاروبار کی ترقی، کامیابی اور خیر و برکت کے لیے دعا فرمائی اور مالکان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
