ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وہاٹس ایپ پر پرائیویسی معاملے کی سماعت کیلئے قانونی بنچ قائم، 18 اپریل سے سماعت ہوگی

وہاٹس ایپ پر پرائیویسی معاملے کی سماعت کیلئے قانونی بنچ قائم، 18 اپریل سے سماعت ہوگی

Thu, 06 Apr 2017 12:14:12    S.O. News Service

نئی دہلی،5؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )سپریم کورٹ نے وہاٹس ایپ میں پرائیویسی سے منسلک مسئلہ پر غور کرنے کے لئے بنچ قائم کی ہے۔ بنچ اس مسئلے پر18اپریل سے سماعت کرے گی۔سپریم کورٹ نے گزشتہ 16 جنوری کو سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت اور فیس بک کو نوٹس جاری کیا تھا۔ درخواست گزاررمن سنگھ کے وکیل ہریش سالوے نے کورٹ میں کہا کہ وہاٹس ایپ اور فیس بک ڈیٹا اسٹاک کرکے آئین کی دفعہ21 کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔گزشتہ سماعت کے دوران سالوے نے کہا تھا کہ وہاٹس ایپ اور فیس بک کے157 ملین یوزر س ہیں۔ لہٰذا یہ ایک پبلک سروس ہے۔ اگر یہ پبلک سروس ہے تو حکومت کو لوگوں کے ذاتی اعداد و شمار کی حفاظت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک اور وہاٹس ایپ کو ٹیلی سروس فراہم کمپنی کی طرح برتاؤ ہونا چاہئے۔ اگریہ ذاتی اعداد و شمار کی چوری کرتے ہیں تو ان کا لائسنس منسوخ کیا جانا چاہئے۔ اگرچہ سماعت کے آغاز میں سپریم کورٹ نے کہا کہ فیس بک اور وہاٹس ایف ڈاؤن سروس دیتے ہیں اور کسی کو سروس لینے کے لئے پابند نہیں کیا جاتا ہے لیکن بعد میں ہریش سالوے کی دلیلوں کو بعد کورٹ نے مرکزی حکومت اورفیس بک کو نوٹس جاری کیا۔


Share: