ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پٹرول پمپوں پر کیش لیس ٹرانزیکشن بڑھ کر 400کروڑ روپے یومیہ پہنچا

پٹرول پمپوں پر کیش لیس ٹرانزیکشن بڑھ کر 400کروڑ روپے یومیہ پہنچا

Mon, 24 Apr 2017 10:50:29    S.O. News Service

نئی دہلی ،23؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )حکومت نے دعوی کیا ہے کہ ملک کے پٹرول پمپوں پرکیش لیس ٹرانزیکشن میں تقریبا تین گنا اضافہ ہوا ہے۔جمعہ کو پٹرولیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے ٹوئٹ کے ذریعے یہ بھی بتایا پیٹروکیمیکل مصنوعات کی خریداری کے لیے کیش لیس ٹرانزیکشن میں بھی اضافہ ہوا ہے، پہلے روزانہ تقریبا 150کروڑ روپے کے پیٹروکیمیکل مصنوعات کی کیش لیس خریداری ہوتی تھی جو اب بڑھ کر 400کروڑ روپے یومیہ ہو گئی ہے۔حکومت اب پٹرول پمپوں پر بھیڑ کو کم کرنے کابھی منصوبہ بنا رہی ہے، وزارت پٹرولیم نے ٹوئٹر پر معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ آنے والے دنوں میں اگر صارفین پہلے بکنگ کراتے ہیں تو انہیں پٹرول-ڈیزل کی ہوم ڈیلیوری دستیاب کرائی جائے گی۔وزارت پٹرولیم نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اس آپشن پر غور کیا جا رہا ہے کہ صارفین کو پری بکنگ کرنے پر ان کے گھر پٹرولیم مصنوعات کی ڈیلیوری کی جائے۔اس سے صارفین کو ایندھن اسٹیشنوں پر ہونے والی وقت کی بربادی اور لمبی قطاروں سے نجات ملے گی۔فی الحال پیٹروکیمیکل مصنوعات میں سے صرف ایل پی جی سلنڈر کی ہی ہوم ڈیلیوری کی جاتی ہے، اس کے علاوہ سی این جی، ڈیزل اور پٹرول کے لیے صارفین کو ایندھن اسٹیشن پرہی جانا پڑتا ہے۔
 


Share: