ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 53 رنز سے شکست دے دی

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 53 رنز سے شکست دے دی

Thu, 02 Nov 2017 12:41:29    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم نومبر(ایجنسی) ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 53 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

نیوزی لینڈ ٹاسنے جیت کر  ہندوستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔۔ ہندوتان کی جانب سے روہت شرما اور شیکھر دھون نے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور پہلی وکٹ پر 158 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔ شیکھر دھون 52 گیندوں پر 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 80 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ روہت شرما نے بھی 80 رنز کی اننگز 55 گیندوں پر 4 چھکوں اور 6 چوکوں سے سجائی۔ہندوستان نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں پر 202 رنز بنائے۔ کپتان ویراٹ کوہلی 11 گیندوں پر 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز کی بناسکی۔ ٹام لیتھم 39 اور کین ولیم سن 28رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مچل سیٹنر نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 27 رنز بنائے۔ہندوستان کی جانب سے یوزویندر چاہل اور اکشر پٹیل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی ہفتے کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔


Share: