کاروار 5؍نومبر (ایس او نیوز)کائیکا نیوکلیر پلانٹ کی طرف سے "کائیگا برڈ میراتھن"کے نام سے کائیگا کے اطراف میں چڑیوں کا آٹھواں سروے منعقد کیا جارہا ہے۔
اخباری بیان کے مطابق یہ سروے 21جنوری 2018کو شروع کیا جائے گا۔اس سروے کے دوران کائیگا کے اطراف کے ماحول میں زندگی کا سائنسی مطالعہ کیا جائے گا اور اس میں بہترین لانے اور اس کے تحفظ کے تعلق سے جائزہ لیا جائے گا۔اس طرح کے سروے کا یہ سلسلہ این پی سی آئی ایل کی جانب سے گزشتہ سات سال سے مسلسل چلایا جارہا ہے۔جو لوگ بھی اس سروے کی مہم میں دلچسپی رکھتے ہوں ان سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ 20نومبر تک اپنا ای میل ایڈریس اس پتے kaigabm@gmail.comپر روانہ کریں۔