ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیا بھٹکل میں سُنیل نائک بی جے پی کے اُمیدوار ہوں گے ؟ ضلع شمالی کینرا میں بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں کی فہرست

کیا بھٹکل میں سُنیل نائک بی جے پی کے اُمیدوار ہوں گے ؟ ضلع شمالی کینرا میں بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں کی فہرست

Sat, 28 Oct 2017 19:32:11    S.O. News Service

کاروار28؍اکتوبر (ایس او نیوز) معتبر ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بی جے پی ہائی کمانڈ نے آئندہ کرناٹک اسمبلی کے لیے ضلع شمالی کینرا کے 6 حلقوں کے لیے ممکنہ امیدواروں کی فہرست تیار کرلی ہے۔جس میں(۱)' یقینی'،(۲)' برتری رکھنے والا'(لیڈنگ) ،(۳)'بہ لحاظ موقع' اور(۴)' غیر متوقع'جیسے چار زمرے بنائے گئے ہیں۔

مندرجہ بالا زمروں میں حلقہ وار امیدواروں کی جو فہرست سامنے آئی ہے اس میں بھٹکل ہوناور حلقے کی ترتیب میں سنیل نائک ' یقینی' ، ایشور نائک، راجیش نائک، گووند نائک لیڈنگ اورجے ڈی نائک ('بہ لحاظ موقع' )کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

اسی طرح کمٹہ حلقے میں دینکر شیٹی کا نام پہلے زمرے میں ہے جبکہ سورج سونی ، گایتری گوڈا، ناگراج نائک ، ڈاکٹر جی جی ہیگڈے دوسرے زمرے میں شامل ہیں۔ہلیال ڈانڈیلی ، جوئیڈا میں سنیل ہیگڈے پہلے زمرے میں ہے تو راجو دھولی، منجو لا پاٹل دوسرے زمرے میں اور پرشانت دیشپانڈے کانام غیر متوقع کے زمرے میں دکھائی دیتا ہے۔یلاپور حلقے میں اننت کمار ہیگڈے کا نام یقینی زمرے میں سامنے آیا ہے ۔ پرمود ہیگڈے، نرسنگھ کونی منے ، وی ایس پاٹل، بی وی بوگاڈے دوسرے زمرے میں شامل ہیں۔ سرسی سداپور حلقے سے صرف موجودہ ایم ایل اے وشویشور ہیگڈے کاگیری کا نام شامل رکھا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ گوا اور اترپردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے ہی بی جے پی کے اہم لیڈروں کے درمیان یہ فہرست گردش کرنے لگی تھی اور موبائل پر وائرل بھی ہوگئی تھی، مگر اب عوامی حلقوں میں بھی اب اس فہرست کا انکشاف ہوگیا ہے۔اس کے بعد اس فہرست میں ہیر پھیر کرنے اور اپنی اپنی پسند کے امیدواروں کو آگے بڑھانے کی کوششیں بھی بی جے پی کے سیاسی حلقوں میں تیز ہوگئی ہیں۔یہ دیکھنا دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا کہ الیکشن کے دن قریب آتے آتے کونسا امیدوار موجودہ زمرے میں باقی رہتا ہے یا پھر کس امیدوار کا زمرہ بدل جاتا ہے۔


Share: